اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز میں آتشزدگی کے واقعے میں بچنے والی واحد بچی بھی 22روز بعد انتقال کر گئی،ہسپتال انتظامیہ نے گزشتہ بچی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، اس واحد بچی کو ہسپتال کی سٹاف نرس رضیہ نورین نے اپنی جان پر کھیل کر بچایا تھا،بچیِ ایزل کے والد محمد وقاص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی 22 دن سے پمز میں زیرِ علاج تھی اور گزشتہ رات اس کا انتقال ہو گیا ۔ واضح رہے پمز کے چلڈرن ہسپتال کی گائنی نرسری میں 26 اگست کو آگ لگنے کے واقعے میں جاں بحق بچوں کی تعداد بڑھ کر اب 15 ہو گئی ہے۔