پاکستان شوبز کی اداکارہ وینا ملک نے مفتی قوی کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں مہمان بن کر شرکت کرنے والی وینا ملک نے مفتی قوی پر کھلے عام تنقید کرنے پر اعتراض کیا۔
انہوں نے کہا کہ مفتی قوی کو ان کے کام پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور ہر فرد کو اپنی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ وینا ملک نے اپنی مذہبی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ حجاب پہننے کا فیصلہ ان کی روحانی تبدیلی کا نتیجہ تھا، تاہم وہ دل سے وہی شخص ہیں جو پہلے تھے۔اس موقع پر وینا ملک نے مزید کہا کہ انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی حاصل ہے اور ان کے لباس یا حجاب کے فیصلے پر کسی کو تنقید کرنے کا حق نہیں۔ وینا نے مفتی قوی پر الزام بھی لگایا تھا کہ وہ خفیہ طور پر اداکاراؤں کی زندگیوں اور کام پر نظر رکھتے ہیں اور ان کے بارے میں تبصرے کرتے ہیں، جس پر ان کے درمیان تنازع بھی پیدا ہوا تھا۔