راکھی ساونت نے مفتی قوی کی پیشکش مسترد کر دی، 20 افراد کو عمرے پر بھیج دیا

راکھی ساونت نے مفتی قوی کی پیشکش مسترد کر دی، 20 افراد کو عمرے پر بھیج دیا

راکھی ساونت کے حالیہ اقدام نے ایک بار پھر انہیں خبروں میں لا دیا ہے۔

 انہوں نے 20 افراد کو اپنی طرف سے عمرے پر بھیجنے کا اعلان کیا، جن میں 10 پاکستانی اور 10 بھارتی زائرین شامل ہیں۔دبئی میں موجودگی کے دوران انہوں نے احرام اور کھانے تقسیم کیے اور زائرین کو سعودی عرب روانہ کیا۔راکھی ساونت، جو اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام راکھی فاطمہ بتاتی ہیں، نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ رمضان المبارک سے قبل اللہ کی راہ میں ایک نیک عمل کر رہی ہیں۔اس دوران، مفتی قوی کے راکھی ساونت سے متعلق دعوے بھی زیر بحث رہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ راکھی کے اہلخانہ ان کے ساتھ شادی کے لیے راضی ہیں، تاہم راکھی نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔راکھی ساونت کی دوسری شادی بھی ناکام ہو چکی ہے، لیکن ان کے حالیہ مذہبی اقدامات پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔