بالی ووڈ کے اداکاروں نے شوبز کے لیے تعلیم چھوڑ دی

بالی ووڈ کے اداکاروں نے شوبز کے لیے تعلیم چھوڑ دی

بالی ووڈ کے کئی مشہور اداکاروں نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز کے لیے تعلیم کو ترک کیا، اور ثابت کیا کہ کامیابی کے لیے صرف ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ ہنر اور محنت کا اہم کردار ہوتا ہے۔

سلمان خان: سلمان خان نے ممبئی کے سینٹ زیویئر کالج کو چھوڑا اور 1988 میں فلم "بیوی ہو تو ایسی" کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔
کرینہ کپور خان: کرینہ کپور نے مٹھی بائی کالج میں کامرس کی تعلیم شروع کی تھی، لیکن جلد ہی اداکاری کا کورس کرنے کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کی اور کامیاب اداکارہ بن گئیں۔
عامر خان: عامر خان نے نرسی مونجی کالج چھوڑا اور اپنی پہلی فلم "قیامت سے قیامت تک" سے شہرت حاصل کی۔
دیپیکا پڈوکون: دیپیکا پڈوکون نے بنگلور کے ماؤنٹ کارمل کالج میں آرٹس کی ڈگری مکمل کرنے کے بجائے ماڈلنگ اور اداکاری کا انتخاب کیا، جس سے ان کی زندگی کا رخ بدل گیا۔
رنبیر کپور: رنبیر کپور نے میٹرک کے بعد فلم میکنگ میں ڈگری حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا، لیکن اپنی تعلیم مکمل کیے بغیر بھارت واپس آ کر فلم "ساوریا" سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔
ریکھا: ریکھا نے 14 سال کی عمر میں تعلیم مکمل کیے بغیر فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور ایک کامیاب اداکارہ بن گئیں۔
ارجن کپور: ارجن کپور نے میٹرک کے بعد آگے تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی اور نرسی مونجی کالج میں داخلہ لیا لیکن تعلیم مکمل نہیں کی، اور "عشق زادے" سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔