طارق جاوید کو بچھڑے 19 برس ہو گئے، برسی کی تقریبات جاری ہیں

طارق جاوید کو بچھڑے 19 برس ہو گئے، برسی کی تقریبات جاری ہیں

فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار طارق جاوید کی برسی آج منائی جا رہی ہے، جنہیں 19 برس قبل 15 جنوری 2006ء کو کراؤن تھیٹر میں ڈرامہ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

 فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے طارق جاوید نے لاہور سے شوبز میں شہرت حاصل کی تھی اور اسٹیج ڈرامہ "بشیرا اِن ٹربل" سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ وہ کئی کامیاب اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے تھے، اور ان کا نام پاکستان کے مشہور اداکاروں میں شمار ہوتا ہے۔طارق جاوید نے اسٹیج ڈراموں کی ڈائریکشن بھی کی اور کئی نئے اداکاروں کو متعارف کروایا جن میں سردار کمال، نسیم وکی، سخاوت ناز، طارق ٹیڈی اور قیصر پیا شامل ہیں۔ ان کی بیوہ اداکارہ شیبابٹ ہر سال ان کی برسی پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کرتی ہیں۔