جنید جمشید، جو پاکستانی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے، کو آج سے8 سال قبل 7 دسمبر 2016 کو ایک ہوائی حادثے میں ہم سے جدا ہوئے۔
وہ اپنے اہلیہ کے ہمراہ چترال سے اسلام آباد واپس آ رہے تھے جب پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں جنید جمشید کی قیمتی زندگی کا خاتمہ ہوا۔جنید جمشید نے اپنے کیریئر کا آغاز بینڈ "وائٹل سائنز" سے کیا تھا اور ان کا پہلا البم نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کا مشہور گیت "دل دل پاکستان" نے ریکارڈ قائم کیے اور ان کی آواز نے کروڑوں دلوں میں جگہ بنائی۔ 1999 میں ان کی دوسری سولو البم نے کامیابی کے نئے دروازے کھولے اور اس کے کئی گانے اس وقت کے سپر ہٹس بنے۔میوزک کی دنیا میں اپنی بے پناہ شہرت حاصل کرنے کے بعد جنید جمشید نے 2002 میں اپنے گلوکاری کیریئر کو خیرآباد کہہ دیا اور اسلام کی تعلیمات کی طرف رجوع کیا۔ 2007 میں انہیں "500 بااثر مسلم شخصیات" میں شامل کیا گیا اور 2014 میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔جنید جمشید کی نعتوں نے انہیں عالمی سطح پر شہرت دی، اور ان کی آواز آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔