پاکستان کی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس گزر گئے

پاکستان کی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس گزر گئے

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے، مگر ان کی آواز اور یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

نازیہ حسن نے اپنی خوبصورت آواز اور منفرد انداز کے ذریعے پاکستان میں پاپ موسیقی کی بنیاد رکھی، اسی لیے انہیں "پاکستانی پاپ گلوکاری کی بانی" کہا جاتا ہے۔ وہ صرف ایک گلوکارہ نہیں بلکہ نوجوان خواتین کے لیے ایک رول ماڈل تھیں، جنہوں نے خواتین کو موسیقی کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے کا حوصلہ دیا۔ان کے مقبول ترین گانوں میں آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے، دوستی، ڈسکو دیوانے، آنکھیں ملانے والے اور بوم بوم شامل ہیں، جو آج بھی مداحوں میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔ نازیہ حسن پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور دنیا بھر میں بھی یکساں مقبول رہیں۔مداح آج بھی ان کی یاد میں ان کے گانے سنتے ہیں اور ان کی مسکراہٹ اور لازوال دھنوں کو یاد کرتے ہیں۔