پشاور(آن لائن)ٹل سے کرم کے لیے اشیائے خور و نوش کا دوسرا قافلہ روانہ ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں پارا چنار کے لیے دوسرا قافلہ روانہ کردیا گیا ہے۔ 45 سے 50 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پارا چنار پہنچے گا، جس میں ادویات، سبزیاں، فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔