بشریٰ بی بی کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کا معاملہ ہے، میڈیا سے گفتگو
سکھر(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شا ہ نے کہاہے کہ پارا چنار واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، وفاقی حکومت اس پر نوٹس لے۔ کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں، وہ غیر سیاسی خاتون ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کے کہنے پر ہی ایسے بیان دے رہی ہے، رہائی احتجاج سے نہیں ملتی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کا معاملہ ہے، احتجاج کرنا انکا حق ہے، اگر احتجاج کریں گے تو یہ جلائوگھیرائو بھی کریں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پارا چنار واقعہ حکومت کی ذمہ داری ہے، کے پی حکومت خود ایسے مسائل پیدا کر رہی ہے۔