کرم حملہ : پارا چنار میں سوگ ، کاروباری مراکز و بازار بند

 جاں بحق 42افراد کی میتیں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں
کرم(آئی این پی )ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے میں جاں بحق 42افراد کی میتیں پارا چنار پہنچا دی گئیں جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردیا گیا ۔خوفناک حملے میں بڑی تعداد میں اموات پر پارا چنار میں سوگ کی فضا ہے اور تاجر برادری نے مکمل شٹر ڈائون کا اعلان کررکھا تھا۔شہر میں کاروباری مراکز اور بازار بند رہے ۔