پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر صحت کی ہدایت پر پارا چنار کیلئے ایمرجنسی ادویات کی بھاری کھیپ روانہ کردی گئی۔سیکرٹری صحت عدیل شاہ کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر ایمرجنسی ادویات کی بھاری کھیپ اپر کرم روانہ کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ادویات ایم ایس پارا چنار کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حوالے کی جارہی ہیں، 3055 کلوگرام وزنی اودیات حکومت خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کے دو پراوازوں کے زریعے پہنچائی جارہی ہیں۔