پشاور: گھر میں آتشزدگی، ایک خاندان کے6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت سراج، اہلیہ حنایا، حریرہ، منہال اور حسنین کے نام سے ہوئی
آگ مکان کے اس حصے میں لگی جہاں فرنیچر تھا، اموات آگ کی تپش، دھوئیں کے باعث ہوئیں
پشاور (آئی این پی)پشاور کے علاقے تہکال پایان میں گھر میں آگ لگنے کے باعث میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ مکان کے اس حصے میں لگی جہاں فرنیچر اور دیگر سامان موجود تھا، جبکہ مبینہ طور پر اموات آگ کی تپش اور دھوئیں کے باعث ہوئیں۔جاں بحق افراد کی شناخت سراج، ان کی اہلیہ، حنایا، حریرہ، منہال اور حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔