کوشش ہوگی صرف ایک بیٹی کی حیثیت سے وائٹ ہائوس میں رہوں:ایوانکا ٹرمپ

 اپنے والد کا دھیان بٹا سکوں، ان کے ساتھ کوئی فلم یا میچ دیکھوں، یہ چارسال بہت اچھے ہوں گے،پوڈ کاسٹ میں گفتگو
واشنگٹن (آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کے ایک بار پھر صدر بننے کے بعد اپنے منصوبوں سے متعلق بتایا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارت یہ دنیا کی تنہا ترین پوزیشن ہے جہاں آپ روزانہ کی بنیاد پر اہم فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں صرف ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد کے لیے وائٹ ہائوس میں موجود رہوں، اپنے والد کا دیہان بٹا سکوں، ان کے ساتھ کوئی فلم یا سپورٹس میچ دیکھوں۔ایوانکا کا مزید کہنا تھا کہ یہ 4 سال بہت اچھے ہوں گے، میرے والد اور ہم پرجوش ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اس ملک میں ایک عمومی جوش و خروش ہے۔