امریکی فوج رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتی ہے،اسرائیل کا ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتی ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا۔امریکی میڈیا نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی پر غور و فکر میں کافی وقت صرف کیا جارہا ہے اورساتھ ہی مختلف عسکری اور سیاسی پہلوئو ں کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ بھی اس بارے میں بہت زیادہ وقت سوچنیمیں گزار رہے ہیں۔امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ فوجی اہلکار اپنی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں اور خطے میں کسی بھی ہنگامی کارروائی کے لیے الرٹ ہیں۔ ادھر ترجمان وائٹ ہائو س کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے حق میں کئی دلائل موجود ہیں، ایران کیلئے دانشمندی اسی میں ہے کہ معاہدہ کر لے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر کچھ پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی حکام آئندہ چند ہفتوں میں مزید تفصیلات کے ساتھ واپس آئیں گے، ایران سے متعلق سفارتی کوششیں جاری ہیں، مزید پیشرفت کا انتظار ہے