ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہائوس میں واپسی پر اقوام متحدہ غیریقینی کا شکار

نیویارک (آئی این پی)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہائوس میں واپسی پر اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی ادارے غیریقینی کا شکار ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں برائے صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے لیے فنڈنگ روک دی تھی جبکہ ثقافتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں سے امریکا کی رکنیت ختم کر دی تھی۔ٹرمپ نے عالمی تجارتی ادارے کے قواعد و ضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے چین اور اپنے اتحادی ممالک پر عائد ٹیرفز میں اضافہ کر دیا تھا۔