واشنگٹن (آئی این پی) وائٹ ہائوس کے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت تقریب کے دوران ایک شخص اچانک بے ہوش ہو گیا، جس کے باعث تقریب کو عجلت میں ختم کرنا پڑا۔یہ تقریب موٹاپے کے علاج کی ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق پالیسی کے اعلان کے لیے منعقد کی گئی تھی۔جب ادویہ ساز کمپنی ایلی لیلی کے سی ای او ڈیوڈ رِکس تقریر کر رہے تھے، تو ان کے پیچھے کھڑا شخص اچانک زمین پر گر گئے۔