ایران کی ترجمان وائٹ ہائوس کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد، 'میناب' کے بچے بھی یاد دلا دئیے

واشنگٹن(آئی این پی )ایران نے وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے فروری میں ایرانی شہر مناب کے اسکول پر ہونے والے حملے کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔ ایرانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جس طرح لیویٹ کی بیٹی معصوم اور پیاری ہے، اسی طرح مناب میں مارے جانے والے بچے بھی معصوم تھے۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے جمعرات کو اپنی دوسری اولاد، بیٹی ویویانا کی پیدائش کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نومولود بیٹی کو گود میں اٹھائے تصویر بھی شیئر کی۔ لیکن اس خوشی کے موقع پر ایران نے ایک تنقیدی پیغام بھی جاری کیا۔ آرمینیا میں ایرانی سفارتخانے نے ایکس پر لکھا، آپ کو مبارک ہو۔ بچے معصوم اور پیارے ہوتے ہیں۔مناب کے اسکول میں آپ کے باس کے ہاتھوں مارے جانے والے 168 بچے بھی بچے تھے، جن کے حملے کا آپ نے دفاع کیا تھا۔ جب آپ اپنی بیٹی کو چومیں تو ان بچوں کی ماں کو بھی یاد کریں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق 28 فروری کو مناب کے ایک پرائمری اسکول پر حملے میں 73 لڑکے اور 47 لڑکیاں شہید ہوئی تھیں۔