لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوران شہریوں کو برف باری اور رنگ برنگے پھولوں کی دلکش بہار نے خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا، جبکہ صوفی موسیقی نے غیر ملکی مہمانوں کو بھی محظوظ کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر:
لاہور کے 9 مقامات پر پھولوں اور آرائشِ گل کے مقابلے منعقد کیے گئے۔نیزہ بازی، تیر اندازی، اور بین الاقوامی ٹیموں کی جانب سے پھولوں کی نمائش نے شہریوں کو حیران کر دیا۔50 ہزار گملے اور لاکھوں پھولوں نے لاہور میں خوشبو اور رنگوں کی بہار بکھیر دی، جس پر شہریوں نے مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔
افتتاحی تقریب اور عوامی جوش و خروش:
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پھولوں کی نمائش اور کھانے کے اسٹالز کا افتتاح کیا۔شہریوں نے ان سے ملاقات کی اور سیلفیاں لینے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
عجیب و غریب مجسمے اور ثقافتی رنگ:
جانوروں کے مجسمے بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے توجہ کا مرکز بن گئے۔خواتین، بچوں، اور فیملیز نے بڑی تعداد میں نمائش میں شرکت کی۔علاقائی موسیقی اور ڈھول کی تھاپ پر شہری بھی فنکاروں کے ساتھ جھومتے رہے۔