رمضان پیکیج اس بار کارڈز کی شکل میں مستحقین کو دیا جائے گا:مریم اورنگزیب

رمضان پیکیج اس بار کارڈز کی شکل میں مستحقین کو دیا جائے گا:مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں کئی اہم ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں فیصلے کیے گئے۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان نگہبان پیکیج اس بار کارڈز کی شکل میں مستحقین کو فراہم کیا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ لاہور میں رواں ماہ 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی جو شمسی توانائی سے چلیں گی۔ وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے بڑے شہروں میں 620 ماحول دوست بسوں کو جلد چلانے کا منصوبہ ہے۔اجلاس میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی بھی اطلاع دی گئی۔

مزید برآں، 19 فروری تک 15 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز مکمل ہو جائیں گے۔سینئر وزیر نے کالا شاہ کاکو جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 42 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ، معدنیات، جنگلات، جنگلی حیات کے تحفظ اور لائیو اسٹاک کے محکموں کا جائزہ لیا گیا۔