مریم نواز لندن دورے کا خرچہ خود ادا کریں گی:مریم اورنگزیب

مریم نواز لندن دورے کا خرچہ خود ادا کریں گی:مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل اصل تکلیف جہاز یا مریم نواز کے بیان سے نہیں بلکہ ان کی کارکردگی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کے لندن دورے کے اخراجات وہ خود ادا کریں گی، اس لیے وزیراعلیٰ کے بیان پر تنقید کرنے والوں کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان کو صوبوں کے درمیان نفرت اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے والوں کو بھی عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، تاہم وزیراعلیٰ کے بیان کو غلط تناظر میں پیش کرکے عوام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔