مریم نواز کی مریم اورنگزیب سے ملاقات، ساس کے انتقال پر تعزیت

مریم نواز کی مریم اورنگزیب سے ملاقات، ساس کے انتقال پر تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی رہائش گاہ پہنچیں، جہاں انہوں نے ان سے ملاقات کی اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔

مریم نواز جاتی امرا سے جی او آر ون پہنچیں اور مریم اورنگزیب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے تعزیت کی۔مریم اورنگزیب کی ساس علالت کے باعث لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز اور لاہور جنرل اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ان کے انتقال پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور قریبی حلقوں میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ مختلف سیاسی رہنماؤں نے بھی مریم اورنگزیب سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔