ویب ڈیسک: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ پر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب:
مریم اورنگزیب نے بچوں کے ہمراہ پودے لگائے، اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل، ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد اور چیئرپرسن رنگ روڈ فیصل فرید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
مریم اورنگزیب کا بیان:
لاہور کے فاریسٹ کور کو بڑھانے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔لگائے گئے ہر پودے کو جیو ٹیگ کیا گیا تاکہ اس کی مانیٹرنگ ممکن ہو سکے۔جلد ہی فاریسٹ کنٹرول فورس لانچ کی جائے گی جو پنجاب کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔دیہی مزدوروں (ڈیلی ویجرز) کی تنخواہوں کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔