لاہور(کرائم رپورٹر)رنگ محل پولیس کا احسن اقدام 82سالہ ذہنی معذور بوڑھی خاتون کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ذہنی معذور خاتون نہ راستہ بتا سکتی تھی اور نہ ہی گھر کا ایڈریس یاد تھادوران پیٹرولنگ لاوارث ملنے والی بوڑھی ماں کو پولیس بحفاظت تھانہ لے آئی ورثاء کی تلاش کے لیے مساجد میں اعلانات جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی گجرات کی رہائشی بیٹوں کے ساتھ لاہور آئی اور لاپتہ ہو گئی رنگ محل پولیس کی چند گھنٹوں کی کاوش نے بوڑھی ماں کو بیٹوں سے ملوا دیاکھوئی ہوئی ماں کو دیکھ کر بیٹوں کی آنکھیں بھر آئیں ورثاء نے رنگ محل پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے رنگ محل پولیس کو شاباش دی