بوڑھی خاتون سے دن دہاڑے طلائی بالیاں لوٹ لیں

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود میں بوڑھی خاتون سے دن دہاڑے طلائی بالیاں لوٹ لی گئیں۔ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود بلاک نمبر 7 کی گلی نمبر 7 میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو ضعیف خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں لوٹ کر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔