سی سی ٹی وی مدد سے چوبیس گھنٹوں میں گرفتاری، لڑکی کا کان بھی زخمی ہوا تھا
لاہور (کرائم رپورٹر) اسلام پورہ پولیس نے لڑکی کے کان سے بالی نوچنے والی ریکارڈ یافتہ سنیچر ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک لڑکی کے کان سے بالی نوچ لی، جس سے متاثرہ لڑکی کا کان زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری اور سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ گرفتار ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی اور مختصر وقت میں گرفتاری پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔