صدام کاسسرمیاں بیوی کی صلح کرانے آیا،جھگڑے پرحلیمہ زد میں آگئی
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ میاں بیوی کا مبینہ گھریلو جھگڑا،دھکم پیل میں بوڑھی خاتون جاں بحق،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ چورستہ میاں خاں کے علاقے لدھیوال میں لڑائی جھگڑا کے دوران دھکم پیل میں ایک بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئی،بتایا گیا ہے کہ 60 سالہ متوفیہ حلیمہ بی بی کے بھتیجے صدام کی شادی فرح طاہر سے ہوئی ،دونوں میاں بیوی کا گزشتہ روز آپس میں گھریلو لڑائی جھگڑا ہوا تھا، فرح طاہر کا والد صلح صفائی کے لیے حلیمہ بی بی کے پاس آیا جہاں پر دونوں فریقین کا آپس میں لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا، دھکم پیل کے دوران بزرگ خاتون حلیمہ بی بی جاں بحق ہوگئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ڈی پی او راشد ہدایت نے ڈی ایس پی بصیرپور سرکل سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی ایس پی بصیرپور سرکل کو حقائق کی روشنی میں کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،واقعہ کے اصل حقائق بعد از تفتیش سامنے آئیں گے۔