والدہ اور بھائیوں کے ساتھ جھگڑا کرنے کے بعد اس نے یہ قد م اٹھایا
حجرہ شاہ مقیم (خصوصی رپورٹ ) جواں سال لڑکی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر بی ایس لنک نہر راجووال میں کود کر خودکشی کی کوشش کی۔ تفصیل کے مطابق باگڑیاں لاہور کی رہائشی طلاق یافتہ 25 سالہ کرن شہزادی نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔پولیس نے اہل علاقہ کے ہمراہ موقع پر جا کر تیراکی والے نوجوانوں کے ذریعے لڑکی کو نہر سے باہر نکال لیا۔ لڑکی نے بتایا اس کے پاس ایک بیٹی بھی ہے والد اس کا وفات پا چکا ہے والدہ اور بھائیوں کے ساتھ جھگڑا کرنے کے بعد اس نے یہ قد م اٹھایا۔