ویلنٹائن ڈے ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 8خواتین سمیت 15گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8خواتین سمیت 15افراد کو گرفتار کرلیا۔گلبرگ پولیس نے ہالی روڈ کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارا۔ جہاں ویلنٹائن ڈانس پارٹی جاری تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزموںمیں عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم ، امجد اور دیگر شامل ہیں۔ ملزموں سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور سائونڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔