ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 28 لڑکے، لڑکیاں گرفتار

شراب،شیشہ فلیور، اسلحہ،سائونڈ سسٹم اور دیگر غیر قانونی اشیا برآمد ، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر ) پولیس نے برکی میں شراب نوشی اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او برکی پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ اونچی آواز میں گانے لگا کر ڈانس پارٹی چل رہی ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 18 لڑکوں اور 10 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔گرفتار ہونے والوں میں آصف،عامر،شاہد، حذیفہ، عمر،محمد علی، عدنان،زبیر، مصلفین،عدیل،حمزہ، فراز،ظہیر،زین،ساحل،دانیال،روبن وغیرہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ڈانس پارٹی سے شراب،شیشہ فلیور، اسلحہ،سائونڈ سسٹم اور دیگر غیر قانونی اشیا برآمد کی گئیں۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔