کراچی : غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف سرچ آپریشن، 15گرفتار

مختلف علاقوں کے داخلی و خارجی راستے سیل کرکے دکانوں، گھروں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی
 کراچی(یواین پی)پولیس نیسہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ اورسرچ آپریشن کرکے 15غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا، جس کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی