لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ نور الامین مینگل نے صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمیٹی نے کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔