پنجاب : پاک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی منظور

نویں، دسویں محرم پر سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز پولیس کی معاونت کریں گے
لاہور میں پاک آرمی اور پولیس کا فلیگ مارچ، فورسز آج اضلاع پہنچ جائیں گی
 لاہور(کرائم رپورٹر) وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید م ئوثر بنانے کے لیے پنجاب بھر میں پاک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک آرمی اور رینجرز کے دستے آج شام تک تمام اضلاع میں پہنچ جائیں گے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ لاہور میں کل پاک آرمی اور پولیس مشترکہ طور پر فلیگ مارچ کریں گے۔ نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر پاک آرمی اور رینجرز پولیس کی معاونت کرتے ہوئے امن و امان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تعینات اہلکار اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو رپورٹ کریں گے اور ضلعی سکیورٹی پلان کے تحت فرائض سرانجام دیں گے