راولپنڈی (آن لائن )اسلام آباد میں گذشتہ روز احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے چکلالہ چھائونی میں شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، داخلہ، اطلاعات کے وفاقی وزرا نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔شہید نائیک محمد رمضان اور سپاہی گلفام خان شہید کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ،سینیئر سول اور فوجی افسروں کی بڑی تعداد بھی شہداء کی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔