لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے موٹر سائیکل چوری کے آرگنائزڈ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم ندیم موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ ہے،ڈولفن ٹیم نے ملزم کو ساندہ سے گرفتار کیاملزم موٹر سائیکلیں چوری کرکے سپئر پارٹس کی صورت میں مختلف مارکیٹوں میں فروخت کر دیتا تھاملزم کی نشاندہی پر مزید 3 موٹرسائیکلوں کے سپئر پارٹس، چیسیز و ٹولز برآمد کر لیا گیا ہے گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزم ندیم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ ساندہ کے حوالے کردیاایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثہ سے محروم ہونے نہیں دیں گے۔