کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں موٹرسائیکل سوار گڑھے میں گر کر حادثے کا شکار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم علاقہ مکینوں نے کھدائی کے مقام پر حفاظتی نشاندہی نہ ہونے کی شکایت کی ہے۔حادثہ اردو چوک کے قریب 29 دسمبر کو پیش آیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، جس میں موٹر سائیکل سوار کو موٹر سائیکل سمیت اچانک گڑھے میں گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق علاقے میں پانی کی لائن بچھانے کے لیے کھدائی کی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد متاثرہ شخص نے پولیس سے کوئی باضابطہ رابطہ یا شکایت درج نہیں کرائی۔