بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا حالیہ دورۂ امریکہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس عالمی میڈیا میں تنقید اور مذاق کا موضوع بن گئی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران، مودی بار بار پرچیوں سے مدد لیتے نظر آئے، جس پر وہاں موجود میڈیا نے ان کا مذاق اڑایا۔مزید برآں، ایک بھارتی صحافی کے سوال پر صدر ٹرمپ نے نامناسب ردعمل دیا، جس سے بھارتی میڈیا نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ یہ واقعات اس تاثر کو تقویت دیتے ہیں کہ یہ ملاقات محض دکھاوے کے لیے تھی، اور بھارت کو اس دورے پر خوش ہونے کے بجائے وہاں ہونے والی جگ ہنسائی پر توجہ دینی چاہیے۔