نئی دہلی: پہلگام حملے اور آپریشن سندور میں بدترین ناکامی پر بھارتی اپوزیشن نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کانگریس رہنما اور سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے حکومت کی خاموشی اور شفافیت نہ برتنے پر سخت اعتراض کیا۔
مودی سرکار کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان
پی چدمبرم نے کہا:"وزیراعظم مودی تین ماہ بعد بھی آپریشن سندور پر خاموش ہیں، عوام کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔"انہوں نے سوال اٹھایا کہ پہلگام حملے کے اصل دہشتگرد نہ گرفتار ہوئے نہ ان کی شناخت ہوئی، حکومت صرف پناہ دینے والوں کی گرفتاری بتا رہی ہے جبکہ حملہ آور اب بھی فرار ہیں۔
چدمبرم نے مزید کہا کہ:این آئی اے کی تحقیقات پر پردہ ڈالنے سے شکوک بڑھ رہے ہیں۔پاکستان سے آئے دہشتگردوں کا کوئی ثبوت موجود نہیں، صرف دعوؤں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
اگر امریکی صدر ٹرمپ نے سیز فائر کرایا تو مودی حکومت کیوں تسلیم نہیں کر رہی؟
انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی
چدمبرم نے کہا کہ:"آپریشن سندور میں انٹیلیجنس ایجنسیاں بری طرح ناکام رہیں، نقصان چھپانا عوام کے ساتھ دھوکا ہے۔"انہوں نے ڈی جی ایم اوز کی کال ریکارڈنگ سامنے لانے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ حکومت اصل حقائق چھپا رہی ہے۔
دیپیندر سنگھ ہُوڈا کا پارلیمنٹ میں سخت ردعمل
لوک سبھا کے اجلاس میں کانگریس رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہُوڈا نے کہا:
"اگر مودی کے مطابق پاکستان گھٹنوں پر تھا اور بھارت کا پلڑا بھاری تھا تو سرکار نے سیز فائر کیوں کیا؟"
انہوں نے سوال کیا کہ مودی سرکار عوام کو بتائے کہ:
سیز فائر کی شرائط کیا تھیں؟
بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان اور اس کی فوج کو کلین چٹ کیوں دی؟
عوام اور اپوزیشن کا ردعمل
بھارتی اپوزیشن اور عوام مودی سرکار کی پالیسیوں کو ناکام قرار دے رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت اصل حقائق سامنے لائے۔