مودی سرکار کا بیانیہ عالمی سطح پر مسترد، راہول گاندھی نے لوک سبھا میں پول کھول دیا

مودی سرکار کا بیانیہ عالمی سطح پر مسترد، راہول گاندھی نے لوک سبھا میں پول کھول دیا

ویب ڈیسک: عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار بھارت کو ایک اور دھچکا لگا، مودی سرکار کو آپریشن بنیان مَّرْصُوْص میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی۔

راہول گاندھی کی تنقید
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی حکومت کی ناکامیوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا:"اگر دم ہے تو وزیراعظم مودی خود کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے۔"راہول گاندھی نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنی تقریر میں صرف "نیو نارمل" کی بات کی لیکن یہ نہیں بتایا کہ پہلگام کے بعد کسی ایک ملک نے بھی پاکستان کا نام نہیں لیا۔
عالمی ردعمل
دنیا بھارت کو اب پاکستان کے برابر سمجھ رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کا حوالہ دے چکے ہیں۔
پاکستان کا مؤقف
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اور حقیقت پسندانہ مؤقف کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔اس کے برعکس مودی سرکار کا مبہم اور کمزور بیانیہ دنیا نے کھل کر مسترد کر دیا ہے۔
نتیجہ
راہول گاندھی کے بیانات اور عالمی برادری کے رویے سے مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔