لاہور کے علاقے سبزہ زار میں نوجوان کی پراسرار ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں اس کے دو دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتول حمدان اپنے دوست حدید سے ملنے سگیاں میں اس کے گھر گیا تھا، جہاں سے دونوں دوست تیسرے دوست کرم عباس سے ملنے سبزہ زار گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق حمدان کے دوست حدید نے اہلخانہ کو اطلاع دی کہ حمدان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ اطلاع ملنے پر مقتول کا والد اور بڑا بھائی اسپتال پہنچے، جہاں حمدان مردہ حالت میں پایا گیا۔پولیس نے مقتول کے دوستوں حدید اور کرم عباس کو مقدمے میں نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ نوجوان کی ہلاکت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔