سبزہ زار میں شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا

سبزہ زار میں شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا

سبزہ زار کے علاقے ککے زئی محلہ میں 30 سالہ خاتون سونیا بی بی کو مبینہ طور پر اس کے شوہر شاہد اقبال نے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اور ملزم کی شادی تقریباً 9 سال قبل ہوئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ ملزم نے اپنی بیوی پر چھری کے وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے اور ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔