امریکا مہنگائی کی لپیٹ میں: اشیائے خورونوش مہنگی

کنزیومر پرائس انڈیکس میں اضافے سے گھریلو استعمال کی اشیاء، پرانی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
 واشنگٹن (آئی این پی )سپر پاور امریکا مہنگائی کی لپیٹ میں آگیا۔ اشیائے خورونوش، گھریلو استعمال کی اشیاء، پرانی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس میں گذشتہ برس کے مقابلے میں تین فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری میں مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ پانچ فیصد بڑھی۔میڈیا کے مطابق مہنگائی بڑھنے کے سبب ممکنہ طور پر امریکا کا فیڈرل ریزرو شرح سود میں مزید کمی نہیں کرے گا۔