لڑکی نے پھندالگاکر خود کشی کرلی

 متوفیہ کی شناخت 28 سالہ عائشہ بی بی کے نام سے ہوئی،خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس
 لاہور(کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن میں لڑکی نے پھندالگاکر خود کشی کرلی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 28 سالہ عائشہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے اہلخانہ کا بیان قلمبند کرلیا۔ پولیس کے مطابق موبائل فون ڈیٹااورپوسٹمارٹم رپورٹ سے حقائق سا منے آئیں گے۔