26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری، سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی

26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری، سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کے علاوہ تمام دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔علیمہ خان کی جانب سے وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کردیا۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ وکلاء نے علیمہ خان کی طرف سے وکالت نامہ جمع نہیں کرایا، اس لیے وہ ان کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔عدالت نے وکلاء کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔