26 نومبر ڈی چوک کیس: علیمہ خان کی عبوری ضمانت منظور، انڈوں سے حملے کے واقعے پر 22 اے درخواست بھی سماعت کیلئے منظور

26 نومبر ڈی چوک کیس: علیمہ خان کی عبوری ضمانت منظور، انڈوں سے حملے کے واقعے پر 22 اے درخواست بھی سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

 عدالت نے انہیں پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف کوئی واضح شواہد موجود نہیں، اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ آئندہ 26 نومبر سے متعلق کیسز کی سماعت پر پیش ہوں۔دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر انڈوں سے حملے کے واقعے پر دائر 22 اے کی درخواست بھی سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔ عدالت نے راولپنڈی پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کو 24 ستمبر کو طلب کر لیا۔ اس درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبیں رانا نے کی۔

علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تابش فاروق ایڈووکیٹ کے ذریعے انڈوں سے حملے کے واقعے پر مقدمہ درج کرانے کے لیے 22 اے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔