خاتون کے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

مقتولہ کیساتھ تعلقات تھے، اس نیرقم مانگی، قتل کاپلان بنالیا:ملزم 
کھیتوں میں زیادتی ،قتل ، ٹکڑے لائنوں پرپھینک دیئے:دوران تفتیش اعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی جیا بگا پولیس نے خاتون کے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق چوکی جیا بگا پولیس نے سونیا بی بی کے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شوکت مسیح کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا، دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس کے مقتولہ سونیا بی بی کے ساتھ کچھ عرصہ سے تعلقات استوار تھے ،مقتولہ نے اس سے رقم کا مطالبہ کیا جس پر اس نے قتل کا پلان بنایا اور بہانے سے اس کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ کر ریلوے لائنز پر پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔