تحصیلدار عبدالرحمن نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی نہ کرنے کے عوض شہری سے پانچ لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی
لاہور(خصوصی رپورٹ) اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے رشوت لینے والے اعلیٰ افسر کے خلاف سخت قدم اٹھا لیا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے تحصیلدار عبدالرحمن کو پانچ لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمن نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی نہ کرنے کے عوض شہری سے پانچ لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن پنجاب نے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔