لبرٹی خدمت مرکز میں کرسمس کی آمد کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب

لاہور(کرائم رپورٹر)لبرٹی خدمت مرکز میں کرسمس کی آمد کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایس پی ماڈل ٹاؤن سیدہ شہربانو نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مسیحی اور سکھ برادری کے افراد سمیت درجہ چہارم کے ملازمین اور خدمت مرکز کے اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن سیدہ شہربانو نقوی نے تقریب کے شرکاء￿  کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان کے ساتھ کرسمس کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بلا تعصب، رنگ و نسل تمام شہریوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ کرسمس کے حوالے سے منعقد کی جانے والی یہ تقریب قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے کرسمس تقریبات اور گرجا گھروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ اقلیتی برادری اپنے مذہبی تہوار پْرامن ماحول میں منا سکے۔