سماعت ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد نے کی، وکیل عثمان مشتاق نے عدالت میں دلائل دئیے
لاہور (آئی این پی ) یوٹیوبر ڈ کی بھائی کے خلاف جوا ایپ کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد نے کی۔سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جانب سے ان کے وکیل عثمان مشتاق عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل دئیے۔کیس کی سماعت کے دوران نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عدالت میں موقف اپنایا کہ وہ مکمل ریکارڈ پیش کرنے کے لئے مہلت چاہتے ہیں۔عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر تمام ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے سماعت کو 2 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔