حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)تھانہ حویلی لکھا پولیس نے حکومت گڑھ کے علاقے میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران کچی شراب کشید کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں ملزم ابراہیم کو چالو بھٹی کے ذریعے دیسی شراب تیار کرتے گرفتار کیا گیا، جہاں سے 30 لٹر شراب اور کشیدگی کا سامان بر آمد ہوا۔دوسری کارروائی میں ملزم ظہور کو اپنے احاطہ میں دیسی شراب کشید کرتے قابو کیا گیا، جس سے 40 لٹر شراب اور بھٹی سمیت دیگر سامان بر آمد کر لیا گیا۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔