حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا زون کے علاقے چک ماتاں کو بھی میں غیر قانونی ریت نکاسی کا انکشاف ،تفصیلات کے مطابق محمد یوسف، مولوی امیر، محمد آصف عرف آصو، محمد امین قریشی، محمد خان بھٹی، ظفر عرف کالی، محمد مظہر شیخ اور محمد اعظم شیخ گدھا ریڑھیوں کے ذریعے روزانہ ریت چوری کر رہے تھے۔محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی درخواست پر پولیس نے غیر قانونی معدنی نکاسی پر کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔محکمے کے مطابق اس غیر قانونی عمل سے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا۔